بچہ اور اغوا کار جدائی کے وقت زاروقطار رونے لگے

0
199
بچہ اور اغوا کار جدائی کے وقت زاروقطار رونے لگے

ہاٹ لائن نیوز : ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بچہ اغوا کار کے ساتھ مانوس ہوچکاہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جے پور پولیس نے بچے کو اغوا کیے جانے کے 14 ماہ بعد اتر پردیش سے بازیاب کرایا۔

واقعے کے آخری لمحات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس وقت حاصل کرلی جب بچے نے تھانے میں ملزم اغوا کار کی گود سے اترنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے بچے کو اغوا کار کی گود سے نکالنا شروع کیا تو بچہ رونے لگا۔

رپورٹ کے مطابق جب پولیس نے پرتھوی نامی بچے کو الگ کرنے کی کوشش کی تو اس نے اغوا کار تنوج چاہر کو مضبوطی سے پکڑ لیا، جس پر اغوا کار بھی روپڑا۔

بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے بچے کو زبردستی الگ کیا اور باہر انتظار کر رہی ماں کے حوالے کر دیا۔

Leave a reply