پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل بڑی خبر آگئی

0
265
پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل بڑی خبر آگئی

ہاٹ لائن نیوز: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا تاہم دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان بنگلہ دیش سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے، جس کے لیے دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ چکی ہیں، تاہم بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ کے گیلے ہونے کے باعث ٹاس میں تاخیر ہوئی ہے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ بارش کی وجہ سے مکمل طور پر ڈھکی ہوئی ہے اور جب بارش رکے گی تو پچ کی تیاری کے لیے رولرز کا استعمال کیا جائے گا۔

Leave a reply