بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف ملنے لگا

0
203
بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف ملنے لگا

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے 201 یونٹس سے 500 صارفین کو 14 روپے کی سبسڈی کا فائدہ دینا شروع کر دیا، لیسکو کے 5 لاکھ صارفین کو بھیجے گئے بلوں میں 3 ارب کی سبسڈی دی گئی۔

پنجاب حکومت نے بجلی کے انتہائی کم بلوں سے نجات کے لیے 45 ارب کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت لیسکو صارفین کو سبسڈی والے بجلی کے بل ملنا شروع ہو گئے۔

حکام کے مطابق لیسکو کے پانچوں ریجنز کے پانچ لاکھ صارفین ریلیف سے مستفیض ہو گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ 14 روپے فی یونٹ کمی اور بجلی کی اصل قیمت اور ریلیف کے درمیان رقم پنجاب حکومت نے ادا کر دی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک صارف کا بل شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مریم نواز نے ثابت کر دیا کہ جہاں چاہ وہاں راہ ، 228 یونٹ والے بجلی کے صارف کو 10145 روپے کی بجائے 7552 روپے کا بل جاری کیا گیا ہے۔

Leave a reply