سیلاب سے 100 سے زائد دیہات زیر آب آگئے

0
158
سیلاب سے 100 سے زائد دیہات زیر آب آگئے

ہاٹ لائن نیوز: دریائے سندھ میں خیرپور کے قریب سیلاب سے 100 سے زائد دیہات زیر آب آگئے، کچے کے علاقے میں سیلابی ریلے میں ایک نوجوان بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کیمطابق سیلابی ریلوں کے باعث پشتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور کئی مزید پشتوں میں دراڑیں پڑنے سے 100 سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

ہزاروں ایکڑ پر گنے، کپاس اور سبزیوں کی فصلیں بھی زیرآب آگئیں، جب کہ کشتیاں نہ ہونے کے باعث لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متاثرین کے مطابق لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمیں فوری طور پر ریسکیو کیا جائے، سیلابی پانی کی وجہ سے لاشوں کو دفنانے میں بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

لواحقین کے مطابق گاؤں لال بخش کنبھر کا رہائشی شخص سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو پانی سے باہر نکالا۔

Leave a reply