
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مکان کے کرایے میں اضافے کا تنازع کافی دیر تک چلا، مالک مکان اور اس کے بیٹے نے مبینہ طور پر کرایہ دار پر تشدد کرکے کرایہ دار کو قتل کردیا۔
لواحقین نے دعویٰ کیا کہ مالک مکان نے انہیں 3 ہزار روپے کرایہ بڑھانے یا مکان خالی کرنے کا کہا، فریقین کے درمیان ایڈوانس رقم واپس مانگنے پر جھگڑا ہوا اور مکان مالک کے تشدد سے مبینہ طور پر کرایہ دار محمد آصف جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مکان مالک معراج شیخ اور اس کے بیٹے محمد شفیق کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم علاقے میں غیر قانونی تعمیرات میں بھی ملوث ہے جبکہ علاقہ مکینوں کیجانب سے تھانہ عزیزبھٹی میں مالک مکان کیخلاف متعدد شکایات درج کرائی گئی ہیں۔









