سرکاری سکولوں سے مفرور ملازمین کو فارغ کرنیکا فیصلہ

0
199
سرکاری سکولوں سے مفرور ملازمین کو فارغ کرنیکا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی کے سرکاری اسکولوں سے مفرور ملازمین کو برطرف کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے مفرور اساتذہ کی حتمی فہرست طلب کر لی ہے جب کہ تمام ضلعی اور متعلقہ تعلیمی افسران کو 2 دن میں حتمی ڈیٹا فراہم کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

مفرور ملازمین نے وارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ نہیں کیا، ایف آئی اے نے بیرون ملک مقیم ملازمین کا ڈیٹا محکمہ تعلیم کو دے دیا، مفرور اساتذہ اور ملازمین برسوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

محکمہ تعلیم اور ایف آئی اے کے مانیٹرنگ سیل کی مدد سے مفرور ملازمین کا سراغ لگا لیا گیا، مفرور ملازمین بیرون ملک مقیم ہیں اور دیگر جعلی میڈیکل جمع کروا کر گھر بیٹھے ہیں۔

Leave a reply