پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 فلسطینی شہید

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی فضائیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نور شمس پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حملے کی تصدیق کرتے ہوئے فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نےکہا ہے کہ فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہیدجبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
تلکریم کے قریب واقع یہ مہاجر کیمپ اسرائیلی فوج کی متعدد کارروائیوں کا نشانہ بن چکا ہے۔









