
ہاٹ لائن نیوز : چوتھی انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز وینزویلا میں 16 سے 22 اگست تک منعقد ہوئیں۔ ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستانی دستے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کیمطابق پاکستان کی مسلح افواج کی ٹیم نے وینزویلا کے شہر کراکس میں ٹریک، فیلڈ اور شوٹنگ ایونٹس میں حصہ لیا۔ پاکستان کی مسلح افواج کی سہ فریقی ٹیم نے ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پانچ تمغے جیتے۔
پاک فضائیہ کے چیف وارنٹ آفیسر معید بلوچ نے4سومیٹر ریس میں گولڈ میڈل اور 2سومیٹر ریس میں سلور میڈل حاصل کیا۔
پاک فوج کے سپاہی محمد اختر نے 5000میٹر ریس میں کانسی کاتمغہ اور 10000میٹر ریس میں سلورمیڈل حاصل کیا۔
پاک فوج کے نائیک قاسم بلال، سپاہی اسماعیل خان اور سپاہی محمد راشد نے 25 میٹر پسٹل شوٹنگ ریپڈ ٹیم ایونٹس کیٹیگری میں چاندی کے تمغے جیتے۔









