پولیس وین کی ٹکر سے 4 افراد زخمی ہوگئے

0
161
پولیس وین کی ٹکر سے 4 افراد زخمی ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز: جنوبی پنجاب کے علاقے بورے والا میں لاہور روڈ پر پولیس وین نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

اس حادثے میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس اہلکار زخمیوں کو اذیت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پولیس اہلکار زخمیوں کو دیکھنے کے لیے نہیں رکے اور فرار ہوگئے۔

Leave a reply