اداکارہ مریم نور کے ہاں ننھےشہزادےکی پیدائش

0
182
اداکارہ مریم نور کے ہاں ننھےشہزادےکی پیدائش

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مریم نور اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر گئیں جہاں انھوں نے اپنے ‘حمل کے فوٹو شوٹ’ کی تصاویر پوسٹ کیں۔

مندرجہ بالا تصاویر میں مریم نور باغ میں انتہائی خوش موڈ میں بیٹھی ہیں، اداکارہ نے مداحوں کو پوسٹ میں اپنے ننھے شہزادے کے کپڑوں کی جھلک بھی دکھائی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے باغ میں سب سے قیمتی اور خوبصورت پھول کھلا ہے، میں نے اور میرے شوہر نے سب کی دعاؤں سے اپنے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے ننھے شہزادے کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام نائل اسماعیل رکھا ہے۔

Leave a reply