
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے شہر بھلوال کے قریب ہائی وے پر کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ ڈرائیور نیم بے ہوش ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بھلوال کے قریب کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں،ریسکیو 1122 نے کار ڈرائیور عمر قاسم کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
لاہور کے علاقے میکلوڈ روڈ کا رہائشی بدقسمت خاندان کار نمبر ایل ای ایف 7339 میں لاہور سے اسلام آباد جا رہا تھا ، لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہائی وے پر کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے جب کہ کار میں سوار 4 افراد کی پراسرار موت کا شبہ ہے کہ زہر یا زہریلا کھانا کھانے سے ہوا ہے۔









