
ہاٹ لائن نیوز : سپرہائی نیو سبزی منڈی کے قریب مسافروں سے بھری بس اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔
پولیس کیمطابق مسافروں سے بھری بس کراچی سے سکھر جارہی تھی۔ حادثے کی وجہ مزدا ٹرک ڈرائیور کی غلطی بتائی جاتی ہے جو ہائی وے پر غلط راستے سے آ رہا تھا۔
پولیس نے جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاہے۔









