پی ٹی آئی نےآج کاجلسہ منسوخ کردیا

0
158
پی ٹی آئی نےآج کاجلسہ منسوخ کردیا

ہاٹ لائن نیوز: سیکرٹری جنرل عمرایوب خان کے دستخط والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے آج جیل سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں، ہدایات کے مطابق 22 اگست کو اسلام آباد میں ہونے والےجلسے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے ۔

پی ٹی آئی کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ حکومت اس جلسے کی آڑ میں افراتفری پھیلانے کی سازش کر رہی ہے۔ تمام کارکنوں کیلیے پیغام ہے کہ وہ جلسے کی تیاری جاری رکھیں، عوام میں نکلیں اور تحریک کا آغاز کریں، جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہو جائیگا۔

Leave a reply