سنئیر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف کو کس نے ہراساں کیا عدالت برہم

0
313
سنئیر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف کو کس نے ہراساں کیا عدالت برہم

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے صوبائی سینئر نائب صدر اکمل خان باری کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت
،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کو گرفتار کرنے سے روک دیا ۔۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ
درخواست گزار پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر ہیں درخواست گزار نے لاہور میں پارٹی جلسے کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ درخواست گزار کو بغیر کسی مقدمہ کے ہراساں کیا جارہاہے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے جسٹس خلیل احمد نے قرار دیا کہ لاء افسر پولیس کو عدالت کے حکم سے آگاہ کردیں عدالت نے درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئےدرخواست نمٹا دی۔۔۔

Leave a reply