
لاہور ہائیکورٹ نےپی ٹی آئی سوشل ایکٹوسٹ عدیل بھٹی کی بازیابی کی درخواست میں عدالت نے پولیس کی مغوی کی بازیابی کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے عدیل کے والد کی درخواست پر سماعت کی عدالت میں پولیس نے بازیابی سے متعلق مہلت طلب کی جبکہ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز جو سامنے آئی ہیں اس سے مغوی کا چہرہ واضح نہیں ہےدرخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئی جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ 29 مئی کی رات پولیس نے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے ہمراہ مغوی کو حراست میں لے لیاپولیس نے مغوی کے گھر والوں کو گن پوائنٹ پر ڈرایاعدالت سے استدعا کی کہ مغوی کو بازیاب کروا کرعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔









