
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج اختیاری ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں گے جبکہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سیریز کے لوگو کی رونمائی دوپہر 12 بجکر 15 منٹ پر کی جائیگی۔
دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز کے اسپانسر کے نمائندے کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں شان مسعود اور نجم الحسن شانتو پری سیریز پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔









