ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے شہر خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے مزید 4 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
خیرپور کی تحصیل پیر جو گوٹھ کے نواحی گاؤں حبیب بروہی میں رات گئے زہریلا کھانا کھانے سے 10 سے زائد بچوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جس میں آج صبح مزید 4 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ سول اسپتال میں کوئی انتظامات اور ڈاکٹرز نہیں تھے جس کی وجہ سے ہمارے بچے جاں بحق ہوئے، غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
بارش کے بعد کچہ سے بچوں کو سول اسپتال منتقل کرنے میں تاخیر کے باعث بچوں کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے باعث اموات کی تعداد زیادہ ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز تھی جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں، ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں، معلوم ہو گا کہ اس واقعے کی وجہ کیا تھی۔









