
ہاٹ لائن نیوز : امریکا میں ایک شہری جو بولنے سے قاصر تھا حال ہی میں دماغ کی نئی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے بولنے کے قابل ہوگیا۔
45 سالہ کیسی ہیریل امیوٹروفک لیٹرل سکلیروسیس کی وجہ سے بولنے کی صلاحیت سے محروم ہو گیا تھا ، کیسی ہیرل نے کہا کہ بات چیت کرنے کے قابل نہ ہونا بہت مایوس کن اور حوصلہ شکن ہے۔
تاہم، ایک نیا دماغی کمپیوٹر انٹرفیس ہیرل کو ایک بار پھر دوسروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بنا رہا ہے، ہیرل کا دماغ الفاظ فراہم کرتا ہے اور کمپیوٹر انہیں آواز کے طور پراداکرتاہے۔








