شادی سےایک روزقبل نوجوان کا قتل

0
74

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں شادی والاگھر ماتم کدہ بن گیا، شادی سے ایک روز قبل اسامہ جاوید نامی نوجوان کو اس کے دوست نے قتل کردیا۔

گزشتہ روز عوامی کالونی کورنگی سے اسامہ کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے والد کی شکایت پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر میں مقتول کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے جمعہ کو دلہن کے گھر اپنے بیٹے کی مایوں کیلیے جانا تھا، اسامہ کا دوست طلحہ اسے لینے آیا تھا، جب وہ دلہن کے گھر سے واپس آیا تو اسامہ وہاں نہیں تھا۔

والد نے بتایا کہ اسامہ کو فون کیا تو نمبر بند تھا، بعد میں پولیس کو اس کی لاش ملی، جب انہوں نے لاش اسپتال میں دیکھی تو اس کی شناخت اس کے بیٹے کے طور پر کی۔

والد نے پولیس کو بتایا کہ اسامہ کو اس کا دوست ایک کار میں لے گیا اور اس نے اسامہ کو قتل کیا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی ہے، گاڑی سے خون کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق طلحہ نے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسامہ کو گولی مار کر ہلاک کیا۔

Leave a reply