
ہاٹ لائن نیوز:: حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی کے دوران نجی بینک کے ملازمین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون نے پاشا ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف چھاپے مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائیوں کے دوران کراچی کے علاقے نیو چلی میں واقع نجی بینک کی برانچ سے 2 ملزمان روح اللہ، خاور حسین کو گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان نجی بینک کے ملازم تھے۔
دوسری کارروائی میں پارک ٹاورز کلفٹن کراچی سے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 70 ہزار یو اے ای درہم اور 14 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ ملزمان غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔









