
ہاٹ لائن نیوز : حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ خصوصاً متحدہ عرب امارات نے کام یا وزٹ ویزے پر آنے والے ایشیائی باشندوں کے لیے سخت پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اب پاکستان میں حکام نے امارات کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے پاس امارات میں ہوٹل میں قیام، مناسب رقم اور واپسی کا ٹکٹ جیسی بنیادی چیزیں نہیں ہیں تو انہیں ہوائی اڈوں پر ہی روک دیا جائیگا۔
ٹریول انڈسٹری کے ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک سے وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں کے پاس 3000 درہم فنڈز، واپسی کا ٹکٹ اور خاندان کے کسی فرد کے ساتھ ہوٹل میں رہائش یا رہائش کا ثبوت ہونا چاہیے اور جو لوگ ان معیارات کو پورا کرنے میں ناکام رہے، پھر انہیں امارات میں داخلے سےروکدیا جائے گا اور ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیج دیا جائے گا۔









