ارشد ندیم کو دیا گیا گاڑی کا نمبر اتنا منفرد کیوں ؟

0
168
ارشد ندیم کو دیا گیا گاڑی کا نمبر اتنا منفرد کیوں ؟

ہاٹ لائن نیوز : قومی ہیرو ارشد ندیم کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گاڑی تحفے میں دی گئی ہے جس کی نمبر پلیٹ نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مریم بی بی خود ارشد ندیم کے گھر گئیں، انہیں انعامی رقم کے ساتھ 92.97 نمبر والی گاڑی تحفے میں دی۔

واضح رہے کہ جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر پھینک کر نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

Leave a reply