ترک کمپنی کا اسرائیلی فوج کو بجلی فراہم کرنے سے انکار

ہاٹ لائن نیوز : زورلو گروپ نے اسرائیلی فوجی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے کے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ یہ بجلی اسرائیلی وزارت دفاع اور دوراد انرجی کے درمیان ایک معاہدے کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔ دوراد گروپ جزوی طور پر ترکی کے زورلو گروپ کی ملکیت ہے۔
کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاور پلانٹ اور اسرائیل میں تمام ہولڈنگز کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
متعلقہ سرمایہ کاروں کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب یہ انکشاف ہوا کہ ترکی کی ملکیتی کمپنی ایک سیٹ اپ میں ملوث تھی جو اسرائیلی فوجی اڈوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔
ترکی کے معروف اخبار ایڈلنک نے اس حوالے سے صفحہ اول کی خبر شائع کی۔ بی ڈی ایس کے کارکنوں نے اس پر شدید احتجاج کیا۔
دو روز قبل ترک تاجر احمد نازیف زورلو کے گھر کے قریب متعدد مظاہرے ہوئے۔ کمپنی کے دفتر پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔








