
ہاٹ لائن نیوز : دانیہ شاہ نے اگلے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایک مقامی انٹرویو میں ان کے شوہر حکیم شہزاد نے کہا کہ دانیہ شاہ اگلا الیکشن لڑیں گی جب کہ انہوں نے خود الیکشن لڑنے کا عندیہ بھی دیا۔
حلقہ بندیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ لودھراں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اوروہ خود ایم این اے کا الیکشن شجاع آباد سے لڑیں گے۔
حکیم شہزاد نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ الیکشن جیت گئے تو ملک میں صدارتی نظام لائیں گے۔ اور یہ صرف جھوٹ نہیں ہیں۔ بلکہ ہم تو مشہور لوگ ہیں جو کہیں گے وہ کر کے دکھائیں گے۔







