
ہاٹ لائن نیوز : مردان میڈیکل کمپلیکس کیلیے طبی آلات کی خریداری اور بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں جاری تمام بھرتیاں فوری طور پر بند کی جائیں، ادویات کی خریداری اور بھرتیوں سے استثنیٰ کیلیے وزیر صحت کی پیشگی منظوری درکار ہوگی۔









