
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں ایوان نمائندگان کی مرمت اور دیکھ بھال میں گزشتہ 6 برس کے دوران 93 کروڑ روپے خرچ کردیے گئے۔
تفصیلات کیطابق پارلیمنٹ کی مرمت اوردیکھ بھال پر 2019ءسے اب تک 93 کروڑروپے خرچ کیے گئےہیں۔
2019 -2020ء میں 10 کروڑ85 لاکھ روپے 2020-2021 ءمیں 17 کروڑ 13 لاکھ روپے 2021-2022ء میں 28 کروڑ 61 لاکھ روپے 2022-2023 ءمیں 30 کروڑ 27 لاکھ روپے 2023-2024 ءمیں 6 کروڑروپے خرچ ہوئے ۔








