یتیم خانے میں 27 بچے پراسرار طور پر ہلاک

0
202
یتیم خانے میں 27 بچے پراسرار طور پر ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : بھارت کے ایک یتیم خانے میں 27 یتیم بچے پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ حکومت نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے روہنی میں قائم سرکاری شیلٹر ہوم میں یتیم بچے موجود ہیں لیکن اب یہ یتیم خانہ بچوں کی پراسرار اموات کے باعث توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آشا کرن نامی اس یتیم خانے میں گزشتہ 20 روز کے دوران 13 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ بچوں کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

جبکہ اس سال جنوری سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 27 سے تجاوز کر گئی ہے، لیکن شیلٹر ہوم میں موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Leave a reply