ساحل پر خودکش حملہ : 32 افراد ہلاک، 63 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک مصروف ساحل پر دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک مسلح گروپ الشباب کے حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے۔
صومالی حکام نے تصدیق کی ہے کہ موغادیشو کے ساحل پر حملہ الشباب گروپ نے کیا، جس میں 32 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوئے۔
جمعے کی رات دیر گئے، الشباب کے مسلح افراد نے ساحل سمندر پر لوگوں پر فائرنگ کی اور بعد میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔







