
ہاٹ لائن نیوز : اپرچترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث 2 افراد جاں بحق جب کہ 45 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
تفصیلات کیمطابق سیلابی ریلے میں 10 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ متعدد سامان اور مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا۔
یادرہے کہ حالیہ مہینوں میں گرمی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلاب کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔









