کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟

0
195
کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مغرب میں عمان کیطرف بڑھ رہا ہے جس کے باعث آج شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کل ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، مون سون کی تیز ہوائیں 4 سے 6 اگست کے دوران سندھ کو متاثر کرسکتی ہیں، ان ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

Leave a reply