
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں اقوام متحدہ کے ادارے کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ ٹانک کے علاقے گرہ محبت کے قریب ہوئی، جو پانی پر کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی گاڑی پر کی گئی، گاڑی پانی کے نمونے لینے گئی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی میں موجود تمام اہلکار محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔







