طوطا دلانےکے بہانے 2 بھائیوں کا اغوا اور قتل

0
202
طوطا دلانےکے بہانے 2 بھائیوں کا اغوا اور قتل

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں طوطوں کی محبت نے 2 بھائیوں کی جان لے لی، عطائی ڈاکٹر نے تاوان کے لیے اغوا کیا اور انہیں بے ہوشی کی دوا دینے کے بعد کلینک میں چھپا دیا تاہم بچوں کو بازیاب نہ کیا جاسکا۔

ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی میں 7 سالہ احمد اور 10 سالہ حسن کو علاقہ کے عطائی عبدالکریم نے لسی میں بے ہوشی کی دوا دینے کے بعد اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بچوں کا رشتہ دار تھا اور اس نے بچوں کو طوطے دینے کے بہانے اپنے پاس بلایا اور اغوا کر لیا جب کہ ملزم عبدالکریم لاپتہ ہونے کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ بچوں کی تلاش کرتا رہا۔

پولیس نے ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا تو اس نے واردات کا اعتراف کر لیا۔ بعد ازاں ملزم کی نشاندہی پر کلینک سے دونوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

ملزم عبدالکریم نے بچوں کو اغوا کرنے اور 4 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 22 لاکھ روپے کا قرض چکانے کے لیے واردات کی منصوبہ بندی کی۔

Leave a reply