مسافر بس الٹ جانےسے 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی

0
178
مسافر بس الٹ جانےسے 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : لورالائی میں مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

واقعہ ڈی جی خان روڈشیرجان کڈی پر پیش آیاہے، ریسکیو حکام نے حادثےمیں 2 افراد کےجانبحق ہونےکی تصدیق کی ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو لورالائی کے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس کے علاوہ حادثے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ پہنچ گئے اور ابتدائی طور پر مسافر کوچ میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں پنجاب ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور حادثے میں زخمی ہونے والے معمولی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

Leave a reply