عظمی بحاری انصاف لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

0
200
عظمی بحاری انصاف لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر عظمی بخاری کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو پر کاروائی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کی عظمی بخاری نے کاروائی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا

عظمی بخاری نے ایف آئی اے ،وزرات داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فلک جاوید نامی خاتون نے درخواست گزار کی ٹویٹر پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کی پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے اور عدالت ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کا حکم دیکر رپورٹ طلب کرے دوران سماعت عدالت نے

درخواست گزار کو ایف آئی اے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپ تمام ثبوت ایف آئی اے کو دیں۔عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کی بھی ہدایت کر دی اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

Leave a reply