ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ناردرن بائی پاس پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کادہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران کراچی پولیس آفس (کے پی او) حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر موچکو کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والا مبینہ دہشت گرد کراچی پولیس آفس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔ .








