عمران خان کے 12 مقدمات کے کیسز میں کل پراسکیوٹر جنرل ,ایڈووکیٹ جنرل کو عدالت نے طلب کر لیا

0
181
عمران خان کے 12 مقدمات کے کیسز میں کل پراسکیوٹر جنرل ,ایڈووکیٹ جنرل کو عدالت نے طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستوں پر ایڈوکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے انسداد دہشتگری عدالت لاہور کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی منظوری کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جسمانی ریمانڈ کے استدعا کے وقت ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا لہذا جسمانی ریمانڈ غیر قانونی ہے۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے استفسار کیا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کیا جائے، تاکہ ملزم متعلقہ جج کے سامنے پیش ہو کر اپنی بات بیان کرسکے ؟
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جوابا کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے کو شخص صرف دکھائی دیتا ہے مگر اس کی موجودگی نہیں ہوتی۔ جب بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک میں لایا گیا اس کے بعد ویڈیو لنک پر حاضری کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے تمام تر دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستوں پر ایڈوکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا۔

Leave a reply