ہاکس بے میں نہاتے ہوئےپانچ افراد ڈوب گئے

0
168
ہاکس بے میں نہاتے ہوئےپانچ افراد ڈوب گئے

ہاٹ لائن نیوز : ہاکس بے سمندر میں ڈوبنے کا واقعہ سینڈ اسپیٹ ہٹ نمبر 104 کے قریب پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سمندر میں پکنک منانے آنے والے افراد ڈوب گئے۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں چار خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

Leave a reply