وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا

0
169
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کے نفاذ پر بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف بھی آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

Leave a reply