جرمنی : پاکستانی سفارتخانے کے باہر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ

0
199
جرمنی : پاکستانی سفارتخانے کے باہر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ

ہاٹ لائن نیوز : جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں نے ہنگامہ آرائی کی اور پاکستانی سفارتخانے میں توڑ پھوڑ کی۔

تفصیلات کے مطابق 8 سے 10 افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے جب کہ افغان شہریوں کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا ہے۔

جرمن حکام نے افغان شہریوں کو احتجاج کی اجازت دی تھی لیکن افغان شہری آپے سے باہر ہوگئے۔ اس پر جرمن پولیس نے 2 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیوز کی مدد سے مزید مظاہرین کی شناخت کر رہے ہیں۔

Leave a reply