اظہر مشوانی کے بھائی کا بازیابی کیس سماعت کے لیے مقرر

0
162
اظہر مشوانی کے بھائی کا بازیابی کیس سماعت کے لیے مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کی بازیابی کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی

جسٹس طارق سلیم شیخ 24 جولائی کو قاضی حبیب الرحمن کی درخواست پر سماعت کریں گے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اظہر مشوانی کے دو بھائیوں کو جون میں اغواء کیا گیا، سادہ لباس اور پولیس یونیفارم میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا

دونوں بیٹوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ دونوں ٹیچنگ کرتے ہیں عدالت اظہر مشوانی کے دونوں بھائیوں کو بازیاب کروانے کا حکم دے عدالت نے مغویوں کی بازیابی کے لیے رپورٹ طلب کررکھی ہے

Leave a reply