
انسداد دہشتگردی عدالت ٫کے جج ارشد جاوید نے دس سال پرانےسانحہ ماڈل ٹاؤن کیس وکلاء کو آج پیش ہونے کی ہدایت کردی، عدالت نے تمام تفتیشی افسران کو بھی شہادت کیلئے طلب کر لیا،عدالت نے کہا کہ پولیس کیس اور دوسرے فریق کے استغاثہ پر ایک ساتھ فیصلہ ہو گا ،اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 104 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے،عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے درج مقدمہ کا ٹرائل ہو رہا ہے،گواہان نے بیان دیا کہ پاکستان عوامی تحریک کی فائرنگ سے 7 شہری قتل ہوئے
،کارکنان کے پتھراو اور فائرنگ سے 31 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ،سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4 ملزموں نے بریت کی درخواستوں دائر کر رکھی ہیں،سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت 5 ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔









