نوجوان نے تھانے میں اپنی ماں کو آگ لگا دی

ہاٹ لائن نیوز : علی گڑھ خیر تھانے میں خاتون کو اس کے بیٹے نے آگ لگا دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ماں بیٹا مقامی تھانے میں موجود تھے، بیٹے نے نامعلوم وجہ سے اپنی ہی ماں کو آگ لگا دی۔ زخمی خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی گئی تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کیمطابق بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جب کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔









