بی آر ٹی کےکرایوں میں اچانک بڑااضافہ

0
183
بی آر ٹی کےکرایوں میں اچانک بڑااضافہ

ہاٹ لائن نیوز : پشاور کی بی آر ٹی بس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا اعلان جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 5 روپے فی سٹاپ کا اضافہ کر دیا گیا ہے، 5 کلومیٹر تک کا کرایہ 15 روپےسےبڑھاکر 20 روپےکردیا گیا ہے۔

اسی طرح 10 کلومیٹر کا کرایہ 25 روپے، 10 سے 15 کلومیٹر کا کرایہ 35 روپے، 15 سے 20 کلومیٹر کا کرایہ 40 روپے، 20 سے 25 کلومیٹر کا کرایہ 45 روپے جبکہ 25 سے 30 کلومیٹر کا کرایہ 50 روپے اور 30 سے 35 کلومیٹر کا کرایہ 55 روپے ، 35 سے 40 کلومیٹر تک کا کرایہ 60 روپے ہو گا، ٹکٹ پر ایک سواری کا کرایہ بھی 60 روپے ہو گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو خصوصی کارڈ کے اجراء پر کرایہ میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی، 5 سال سے کم عمر کے بچے اپنے والدین کے ساتھ مفت سفر کر سکیں گے۔

Leave a reply