
ہاٹ لائن نیوز : معروف بھارتی سوشل میڈیا سٹار ویڈیو بناتے ہوئے آبشار میں گر کر موت کے منہ میں چلی گئی، خاتون کو ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا، تاہم وہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق 26 سالہ سوشل میڈیا پر اسٹار انوی کامدار مہاراشٹرا میں ریگڈ کے قریب کمبھے نامی آبشار میں گر کر ہلاک ہوگئی۔
16 جولائی کو انوی دوستوں کے ساتھ آبشار کے قریب موجود تھی، اسی آبشار پر ویڈیو بنا رہی تھی لیکن پاؤں پھسلنے سے 300 فٹ نیچے جاگری۔








