امراض قلب کے سب سے بڑے ہسپتال میں ادویات چوری

0
183
امراض قلب کے سب سے بڑے ہسپتال میں ادویات چوری

ہاٹ لائن نیوز : سب سے بڑے کارڈیالوجی اسپتال میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی ادویات چوری ہوگئیں ۔

کراچی میں چوروں نے دل کے مریضوں کی ادویات تک نہ چھوڑیں، امراض قلب کے سب سے بڑے اسپتال سے لاکھوں روپے کی ادویات مبینہ طور پر چوری ہوگئیں۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کےفارمیسی انچارج جبران بن یوسف پر کروڑوں روپے کی ادویات چوری کرنیکا الزام ہے۔ کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری ہو گئیں لیکن کوئی ریکارڈ نہیں۔

ادویات کہاں گئیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے فارمیسی انچارج سے جواب طلب کر لیا جب کہ تسلی بخش جواب نہ ملنے پر فارمیسی انچارج جبران بن یوسف کو معطل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر نے جبران بن یوسف کی جانب سے ادویات کی مبینہ چوری پر انکوائری کمیٹی بھی قائم کر دی، فارمیسی انچارج کی معطلی کے دوران سینئر فارمیسی آفیسر صائمہ سلیم کو اضافی چارج دے دیا گیا۔

Leave a reply