عمران خان نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا حکم دیا ,عدالتی فیصلہ

0
182
عمران خان نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا حکم دیا ,عدالتی فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا

اے ٹی سی جج خالد ارشد نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا
دو سرکاری گواہوں نے بیان دیا کہ 7مئی کو شام پانچ بجے زمان پارک میٹنگ ہوئی فیصلہ
گواہوں نے بیان دیا کہ میٹنگ میں پی ٹی آئی لیڈرشپ کے پندرہ لوگ موجود تھے فیصلہ

میٹنگ میں بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا فیصلہ
میٹنگ میں ہدایات دی گئیں کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی تو ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں ورکز کو اکٹھا کیا جائے فیصلہ
میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ گرفتاری پر فوجی تنصیبات سرکاری عمارتوں پر حملہ کرکہ حکومت کو پریشرائز کیا جائے گا فیصلہ

نو مئی کو اسلام آباد روانگی وقت پر بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو بیان دیا کہ اگر انہیں گرفتار کیا تو ملکی حالات سری لنکا کے جیسے ہونگے فیصلہ
پراسکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغامات کا ٹراسپک عدالت میں جمع کرایا فیصلہ
پراسکیوشن کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس یہ ہے کہ انہوں نے نو مئی کی منصوبہ بندی کی فیصلہ

پراسکیوشن کا کیس یہ بھی کہ پی ٹی آئی ٹاپ لیڈرشپ نے منصوبہ بندی سے اتفاق کیا ماڈرن۔ڈائیوسز کے زریعے پیغام آگے پہنچایا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی سے اشتعال انگیزی کے لے بنائی گئے ویڈیو میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہونے ہیں فیصلہ
درخواست گزار کے وکیل یہ کہنا کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا اس دلائل میں وزن نہیں، فیصلہ
مجرمانہ سازش سے پر امن اجتماع بھی دہشتگرد بن جاتا ہے فیصلہ

اشتعال انگیز پیغام دینا اور اسے آگے پھیلا کر آرمی تنصیبات ، جناح ہاؤس اور سرکاری عمارتوں پر حملہ دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے فیصلہ
درخواست گزار اس فعل سے اپنے قانون پر عملدرآمد کے بنیادی حقوق کھو بیٹھا ہے فیصلہ
عبوری ضمانت معصوم فرد کا حق ہے فیصلہ
عبوری ضمانت اس درخواست گزار کا حق نہیں جس نے پی ٹی آئی کی دیگر قیادت سے ملکر سازش کرکہ ریاست کے خلاف جنگ کی فیصلہ
عبوری ضمانت اس کا حق نہیں جس نے حکومت کا تختہ الٹنے کےلیے سازش کی فیصلہ
درخواست گزار کو مبینہ جرم سے تعلق ثابت کرنے کےلیے مناسب گراؤنڈ موجود ہے فیصلہ
بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کی جاتیں ہیں فیصلہ

Leave a reply