
لاہور ہائیکورٹ
محسن نقوی کی سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی اعتراضی درخواست پر سماعت
عدالت نے وکیل درخواست گزار کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی
رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ متعلقہ بنچ کے سامنے درخواست دائر کی جائے، وکیل درخواست گزار
پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ ہی متعلقہ بینچ ہے، وکیل درخواست گزار
رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں، وکیل درخواست گزار
میں اس ملک کا شہری ہوں، میں ٹیکس دیتا ہوں، وکیل درخواست گزار
کیا آپ نے ٹیکس دستاویزات ساتھ لگائے ہیں ؟ جسٹس شجاعت علی خان
رجسٹرار آفس کا اختیار نہیں کہ ایسے اعتراض عائد کرے، وکیل درخواست گزار
رجسٹرار آفس کا اعتراض عائد کرنا نا کرنا برابر ہے، اب معاملہ عدالت کے سامنے ہے، جسٹس شجاعت علی خان
آپ اپنے ٹیکس ریٹرنز درخواست کے ساتھ لگائیں، قائمقام چیف جسٹس
قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی
درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی
محسن نقوی چئیرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔ درخواست
سینٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چئیرمین تھے۔ درخواست









