
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کی مشہور شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں، شیف کی موت کی افسوسناک خبر سے مداح غمزدہ ہیں۔
ناہید انصاری کا شمار پاکستان کے مشہور شیفس میں ہوتا تھا، وہ مشہور ٹی وی چینلز پر کوکنگ پروگرام کرتی تھیں، ان کی نرم شخصیت کی وجہ سے ہر کوئی انہیں پسند کرتا تھا۔
شیف ہونے کیساتھ ساتھ وہ کوکنگ، بیکنگ ، دستکاری کی کلاسیں بھی دیتی تھیں، وہ بہت شائستہ، مہربان اور نرم گفتار انسان تھیں۔









