کاپی رائٹ سٹرائیکس کے لیے ایک نیا ٹول متعارف

0
181
کاپی رائٹ سٹرائیکس کے لیے ایک نیا ٹول متعارف

ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا صارفین جو اپنا یوٹیوب چینل بنانا چاہتے ہیں ان کے لیے سب سے بڑی پریشانی ان کے چینل پر کاپی رائٹ کے دعووں سے بچنا ہے۔ لیکن اب مصنوعی ذہانت کے آلے کی مدد سے اس خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے نئے ٹول کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے، جو کہ میوزک ویڈیوز پر کاپی رائٹ اسٹرائیک سے بچنے کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

اس ٹول کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ویڈیو کاپی رائٹس ڈیٹیلز سیکشن میں جانا پڑے گا، جہاں فیچر ایریز سانگ ٹول نظر آئیگا۔ اس آپشن پر کلک کرنے سے اےآئی ٹول ویڈیو میں موجود کاپی رائٹ میوزک کو ڈیلیٹ کر دے گا۔

اس طرح، اگر کسی صارف کی ویڈیو کو کاپی رائٹ سٹرائیک ملتی ہے، تو وہ اس آپشن کے ذریعے موسیقی کو آسانی سے ہٹا سکتے ہیں۔

Leave a reply