پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ اپیل جلد مقرر کرنے لیے درخواست دائر

0
207
پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ اپیل جلد مقرر کرنے لیے درخواست دائر

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹریشن منسوخی کی اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
درخواست پاکستانی نژاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر نے دائر کی
پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، موقف

پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کا نشان تیر ہے، موقف
بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین اور آصف زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں، موقف
الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 202کی ذیلی دفعہ 2 کے تحت پارٹی رجسٹریشن کیلئے دو ہزار ممبران کی لسٹ فراہم کرنا لازمی ہے، موقف
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کے ممبران کی ہی فہرستیں جمع کرادیں، موقف
الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 203 کی ذیلی دفعہ 3 کے تحت کوئی بھی شخص صرف ایک پارٹی کا ممبر ہوسکتاہے، موقف

سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں منتخب ممبران پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ہیں، موقف
وزیر خارجه(سابق)بلاول بھٹو زرداری بھی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ایم این اےتهے، موقف
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹریشن الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے، موقف
عدالت الیکشن کمیشن کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی رجسٹریشن منسوخی کا حکم دے، استدعا
عدالت لاہور ہائیکورٹ کا خلاف قانون دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے، استدعا

Leave a reply